سونا مسلسل دوسرے روز بھی سستا

Published On 25 June,2021 04:50 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز 200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں استحکام ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد قیمت 1 ہزار 783 امریکی ڈالر پر برقرار ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمت میں استحکام کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی، گوجرانوالا، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں دوسو روپے کی تنزلی دیکھی گئی جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ نو ہزار ایک سو روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 171 روپے کم ہوکر 93 ہزار 536 روپے ہو گئی ہے۔

مزید برآں فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت میں بھی استحکام ریکارڈ کیا گیا اور قیمت بالترتیب 1420 روپے اور 1217.42 روپے ہو گئی ہے۔