لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر 300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 9 ڈالر کی کمی واقع ہوئی اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1904 ڈالر ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی، گوجرانوالا سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 300 روپے اور 258 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 12 ہزار 100 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 96 ہزار 108 روپے ہوگٸی۔