سٹاک مارکیٹ میں410 پوائنٹس کا اضافہ، ڈالر 40 پیسے مہنگا

Published On 08 July,2021 01:00 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سٹاک ایکس چینج میں ٹریڈنگ کے دوران 410 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، انٹر بینک میں امریکی ڈالر 40 پیسے مہنگا ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک مارکیٹ میں 410 پوائنٹس اضافہ سے 100 انڈیکس 47 ہزار 658 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ گذشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا، سرمایہ کاروں نے حصص فروخت کیے تو اختتام پر مارکیٹ 98 پوائنٹس کمی کے بعد 100 انڈیکس 47 ہزار 247 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

  دوسری جانب ڈالر کے ریٹ میں آج 40 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد انٹربینک میں 159 روپے 32 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔

 

Advertisement