کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت نے ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
سندھ حکومت نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی ہدایت پر ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی لگایا جائے گا۔ اس حوالے سے آئندہ ہفتے بیرسٹر مرتضی وہاب کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر مرتضی وہاب کو کراچی کا انفرا اسٹرکچر بہتر کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت وفاق کے ترقیاتی فنڈز ہڑپنے کیلئے مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کر رہی ہے۔