کراچی: (دنیا نیوز) وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں بدترین لوڈشیڈنگ ہے، صوبے کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، وفاقی وزراء بجلی کی ترسیل سے متعلق متضاد بیانات دیتے ہیں۔
امتیاز شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پاور سیکٹر میں پالیسی شفٹ کی ضرورت ہے، توانائی کے 3 وفاقی وزیر تبدیل ہوچکے ہیں، جون اور جولائی میں گیس کی لوڈ شیڈنگ نا اہلی ہے، جب گیس منگوانی ہو تو یہ فرنس آئل منگوا لیتے ہیں، جب فرنس آئل منگوانا ہو تو حکومت گیس منگوا لیتی ہے، جب فرنس آئل اور گیس دونوں چاہیے ہوں تو دونوں نہیں منگواتے۔