کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں مون سون بارشوں کے دوران ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر کراچی پولیس کی جانب سے لوگوں کو پانی سے نکالنے کی مشقیں کی گئیں۔
کراچی پولیس کا اربن فلڈنگ ریسکیو یونٹ عملی مظاہرہ کرنے منوڑہ پہنچ گیا۔ جہاں جدید سامان سے لیس ایس ایس یو کمانڈوز پر مشتمل ریسکیو یونٹ نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے عملی مظاہرہ کیا۔ مشقوں کے دوران جوانوں نے ڈوبنے والوں کو بچانے کیلئے چھوٹی کشتیاں لیں اور پانی میں کود گئے۔
ٹیم بارشوں میں چھوٹی کشتیوں کے ہمراہ نشیبی علاقوں میں چوبیس گھنٹے الرٹ رہے گی۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے اربن فلڈنگ ریسکیویونٹ کا افتتاح کیا تھا۔ کمانڈوز نے لائف گارڈ کی تربیت ماہرین سے حاصل کی ہے۔