چینی ٹیکنالوجی کے تحت مکئی سویابین کی بوائی مکمل

Published On 31 August,2021 11:19 am

اسلام آ باد:(روزنامہ دنیا) چین کی مکئی سویابین پٹی انٹرکراپنگ ٹیکنالوجی کے تحت مکئی اور سویابین کی موسم خزاں کی بوائی مکمل ہو گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس ٹیکنالوجی کو 11 اگست کو کسان کنونشن میں وزیراعظم نے بھی سراہا تھا ، چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق مقامی طور پر مکئی سویا بین پٹی انٹرکراپنگ ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی کے ساتھ اس موسم خزاں میں نمائشی پلاٹوں کا کل رقبہ 50 فیصد اضافے کیساتھ 150 ایکڑ سے بڑھ گیا ہے۔

 

Advertisement