پنجاب میں روئی کی قیمت 11 سال، سندھ میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Published On 31 August,2021 01:15 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پنجاب میں روئی کی قیمت گیارہ سال جبکہ سندھ میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

سندھ میں روئی کی 200 روپے فی من اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح 14 ہزار 300 روپے جبکہ پنجاب میں روئی کی قیمت 300 روپے فی من اضافے سے گیارہ سال کی نئی بلند ترین سطح 14 ہزار 500 روپے فی من تک پہنچ گئیں۔

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت بڑھ جانے سے بڑے برآمدی آرڈرز اور درآمدی روئی مہنگی ہونے کے باعث روئی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ احسان الحق کا کہنا تھا کہ بہتر موسم کے باعث رواں سیزن ایک کروڑ کاٹن بیلز پیدا ہونے کی توقع ہے۔

 

Advertisement