پاکستان اسٹیل ملز کے حصص کی فروخت کے لئے دلچسپیاں طلب

Published On 31 August,2021 12:49 pm

کراچی: (دنیا نیوز) نجکاری کمیشن نے پاکستان اسٹیل ملز کے حصص کی فروخت کے لئے دلچسپیاں طلب کرلی ہیں۔

حکومت کا پاکستان اسٹیل ملز کے 51 سے 74 فیصد تک حصص فروخت کرنے کا منصوبہ، نجکاری کمیشن نے حصص کی فروخت کے لئے پاک چین انویسٹمنٹ اور بی او سی انٹرنیشنل کا مشترکہ فنانشیل ایڈاوئزر مقرر کردیا ہے اور حصص کی خریداری میں دلچسپی رکھنے والوں سے بولی طلب کرلی ہے۔ کمپنیاں 30 ستمبر تک دلچسپیاں جمع کراسکتی ہیں۔

پاکستان اسٹیل ملز کی پیداواری صلاحیت 10 لاکھ ٹن ہے جسے 30 لاکھ ٹن تک لے جایا جاسکتا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت کو اسٹیل ملز سمیت دیگر خسارے میں چلنے والے حکومتی اداروں کی فی الفور نجکاری کرنی چاہئے تاکہ عوام سے وصول کیا گیا ٹیکس کا پیسہ تعمیری اور فلاحی کاموں پر خرچ ہو۔۔
 

Advertisement