پاک سوزوکی نے سوئفٹ کی پروڈکشن بند کردی

Published On 08 September,2021 09:31 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاک سوزوکی نے سوئفٹ کی پروڈکشن بند کردی ہے۔

گاڑیوں سے متعلق معلومات دینے والی ویب سائٹ پاک وہیل کے مطابق پاک سوزوکی کی جانب سے یہ اعلان نیا نہیں ہے کیونکہ گزشتہ سال اگست میں کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ وہ اگست 2021 میں سوئفٹ بند کر دے گی۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ وہ اگست 2020 سے اگست 2021 تک سوئفٹ کے 2432 یونٹس تیار کرے گی۔ کمپنی ان 12 مہینوں میں 668 DLX NAV اور /2423 AT NAV ویرینٹس بنائے گی۔

نئی سوئفٹ کب لانچ ہوگی؟

رپورٹس کے مطابق کمپنی سوئفٹ کا نیا ماڈل مارچ 2022 میں لانچ کرے گی۔ رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ کمپنی سوئفٹ کی چوتھی جنریشن پاکستان میں لانچ کرے گی۔ اس سے قبل 2017 میں سوئفٹ ہیچ بیک کی جنیوا موٹرز پر رونمائی کی گئی تھی۔

دوسری جانب نئی آنے والی سوئفٹ HEART TECH پلیٹ فارم کے تحت بہترین اور لائٹ ویٹ باڈی کی حامل ہوگی۔ سوئفٹ کا فیس لِفٹ ہلکی پھلکی تبدیلیوں کے بعد 2020 میں لانچ کیا گیا تھا۔ تاہم رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں پری– فیس لفٹ ماڈل لایا جائے گا۔

متوقع فیچرز اور خصوصیات

انجن

سوزوکی سوئفٹ 4 جنریشن میں انجن کی کئی اقسام پائی جاتی ہیں۔ جن میں 3 سلنڈرز والا 1000 سی سی بوسٹر جیٹ انجن، 1200 سی سی KB12، SVS ہائبرڈ سمیت 1300 سی سی اور 1500 سی سی ڈیزل انجن بھی شامل ہیں۔ ان میں سے 1200 سی سی KB12 انجن پاکستان میں لانچ ہونے کے کافی امکانات پائے جاتے ہیں جو جہ 84 ہارس پاور پیدا کرتا ہے جو کہ 90 ہارس پاور پیدا کرنے والے موجودہ 1300 سی سی انجن سے چھوٹا ہے لیکن کم وزن والی نئی سوئفٹ اس کی تلافی کر سکتی ہے۔

ایکسٹیرئیر

گاڑی میں موجود پروجیکٹر ہیڈ لیمپس، LED ٹیل لیمپس، ایل ای ڈی DRLs اور کرومے گرِل جیسے فیچرز کو خوبصورت شکل دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ نئی سوئفٹ گزشتہ ماڈل کی نسبت کافی سپورٹی لگتی ہے۔ پاکستان میں موجودہ سوئفٹ کی نسبت نئی سوئفٹ کی وہیل بیس، لمبائی اور چوڑائی (2450mm x 3840mm x1735mm)) زیادہ ہے۔

انٹیرئیر

گاڑی کا انٹیرئیر بھی کافی پر کشش ہے۔ یہاں سنٹرل کنسول، گئیر باکس اور سٹیرنگ وہیل پر سلور رنگ کی کوٹنگ کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ یہاں آپ کو آٹو میٹک کلائمیٹ کنٹرول، سٹیرنگ ماؤنٹڈ کنٹرولز، مختلف معلومات سے آراستہ سپیڈومیٹر اور ایک بہترین glove باکس دیکھنے کو ملے گا

Advertisement