انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 17 پیسے سستا

Published On 22 September,2021 10:15 am

کراچی: (دنیا نیوز) انٹر بینک مارکیٹ میں آج ڈالر کی قدر میں 17 پیسے کی کمی دیکھی گئی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز امریکی ڈالر 17 پیسے سستا ہونے پر 168 روپے 35 پیسے میں فروخت ہوا۔ گذشتہ روز بھی انٹر بینک میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 20 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور قیمت 168 روپے 72 پیسے سے کم ہو کر 168 روپے 52 پیسے ہو گئی تھی۔ 

Advertisement