فی تولہ سونے کی قیمت ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ

Published On 10 November,2021 05:44 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 1000 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور قیمت 1825 ڈالر فی اونس کی سطح پر برقرار ہے۔

ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت ایک لاکھ 25ہزار 800 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف دس گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 1 لاکھ 7 ہزار 853 روپے ہے۔