اسلام آباد:(دنیا نیوز) اوگرا نے نومبر کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)نے نومبر کیلئے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے جس کےمطابق سوئی ناردرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 0.1037 ڈالر کمی ہوئی ہے۔
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.1021 ڈالر فی یونٹ کمی ہوئی جبکہ سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 15.6791 ڈالر فی یونٹ مقرر کردی گئی۔
سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 15.4259 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر، اکتوبر میں ایل این جی کی قیمت 15.7828 ڈالر فی یونٹ تھی جبکہ سوئی سدرن سسٹم پر اکتوبر میں ایل این جی کی قیمت 15.5280 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔