سینیٹ میں 9 نومبر کی چھٹی بحال کرنے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور

Published On 10 November,2021 07:44 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹ میں 9 نومبر کی چھٹی بحال کرنے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس کے دوران حکومتی اتحادی مسلم لیگ ق کی جانب سے 9 نومبر کی چھٹی بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا، ق لیگ کے سینیٹر کامل علی آغا کی جانب 9 نومبر کی چھٹی بحال کرنے کی قرارداد ایوان میں پیش کی جسے بعد میں متفقہ طورپر منظور کر لیا گیا۔

سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ علامہ اقبالؒ کی سالگرہ پر یمیشہ چھٹی ہوتی تھی، خواہش ہے کہ 9 نومبر کی چھٹی بحال کی جائے۔

چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے معاملہ کابینہ اور حکومت کے حوالے کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے جواب سے ایوان کو آگاہ کیا جائے۔

یاد رہے کہ 5 نومبر 2015ء کی چھٹی کو اس وقت کی مسلم لیگ ن کی حکومت نے ختم کر دیا تھا اور نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ 9 نومبر کو چھٹی نہیں ہو گی اور تمام سرکاری و تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
 

Advertisement