پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں قائم 114 پوائنٹس پر سرکاری چینی 90 روپے میں فروخت ہو رہی ہے، اوپن مارکیٹ میں فی کلوچینی کی قیمت 150 روپے سے کم ہو کر 110روپے ہو گئی ہے۔
پشاور میں سرکاری چینی پہنچنے کے بعد قیمتوں میں غیرمعمولی کمی آ گئی، ہول سیل مارکیٹ میں 50 کلو بوری کی قیمت میں 23 سو روپے تک کمی ہوئی جس کے بعد 50 کلو بوری کی قیمت 5 ہزار200 روپے ہو گئی ہے۔
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں فی کلو 46 روپے کی کمی ہوئی، ہول سیل میں فی کلو چینی 104، پرچون میں 110 روپے میں دستیاب ہے۔ سرکاری چینی 90 روپے فی کلو میں دستیاب ہے جس کیلئے شہر میں مختلف مقامات پر 114 پوائنٹس مقرر کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ پشاور میں چینی بلند ترین سطح 150 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی تھی۔