کراچی: (دنیا نیوز) قرض اور سود کی ادائیگیوں کے سبب تین ماہ میں سٹیٹ بینک کے ذخائر میں 4 ارب ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
سٹیٹ بینک کے جاری اعلامیے کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے اپنے ذخائر میں 24 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی اور 26 نومبر 2021 تک مرکزی بینک کے ذخائر 16 ارب ڈالر کی سطح پر ہیں۔
اگست 2021 کے اختتام پر مرکزی بینک کے ذخائر 20 ارب ڈالر تھے اور صرف تین ماہ کے عرصے میں قرض و سود کی ادائیگیوں کے سبب زرمبادلہ ذخائر میں 4 ارب ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب بینکوں کے ذخائر 6 ارب 48 کروڑ ڈالر کی سطح پر ہیں جبکہ اگست 2021 سے اب تک بینکوں کے ذخائر میں بھی 50 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کمی ہوچکی ہیں۔ اس طرح 26 نومبر 2021 تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 22 ارب 49 کروڑ ڈالر کی سطح پرموجودہ ہیں۔