اسلام آباد:(دنیا نیوز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر رضا باقر نے کہا ہے کہ عوام کو آسان موبائل اکاؤنٹ سکیم کی آگاہی دینے کےلیے بھرپور کوشش کی جائیگی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں آسان موبائل اکاؤنٹ سکیم کا سافٹ لانچ کی تقریب منعقد ہوئی ۔ اس سکیم کے تحت صارفین گھر بیٹھے موبائل سے بینک اکاؤنٹ کھول سکیں گے۔
سکیم میں پی ٹی اے، اسٹیٹ بینک، نادرا ،13 بینکس اور سیل فون کمپنیاں شامل ہیں۔
تقریب سے خطاب میں گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ اب پاکستان میں اپنا بینک اکاؤنٹ کھولنا بہت آسان ہوگیا ہے ۔
چیئرمین نادرا طارق ملک کا کہنا تھا کہ نادرا آسان موبائل اکاؤنٹ کی کامیابی کے لیے بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔لانچنگ سے پہلے ہی برانچ لیس بینکنگ کے دس لاکھ اکاؤنٹ میں 6ارب 21کروڑ روپے کی ٹرانزیکشنز کی جاچکی ہیں۔