لاہور: (ویب ڈیسک )شرح سود میں ممکنہ اضافے کے خدشات کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 519 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی ، سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں حصص فروخت کرنے والوں کا پلڑا بھاری رہا،یہی وجہ ہے مارکیٹ 519 پوائنٹس کمی کے بعد 100 انڈیکس 42 ہزار 876 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
حصص مارکیٹ میں ہونے والی گراوٹ کے سبب سرمایہ کاروں کے 80 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق شرح سود میں اضافے کے خدشات کے سبب سرمایہ کار اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ لگانے کے بجائے محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں ۔۔
دوسری طرف سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت فی تولہ قیمت 124.500 روپے ہو گئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 43 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 106739 روپے ہو گئی ہے۔