لاہور:(دنیا نیوز)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ سکولوں میں قرآن پاک کی تعلیمات کے لیے الگ سے اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے۔
دنیا نیوز کے پروگرام نقطہ نظر میں سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ق) کے رہنما ور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ سکولوں میں قرآن کریم پڑھانے کے حوالے سے مانیٹرکیا جائے گا، عدالت نے بھی کہا ہے کہ قرآن کریم کی تعلیمات کویقینی بنایا جائے،اراکین کوکہا ہے ایسے قوانین بنائے جائیں جس سے متفقہ قوم نظرآئے، ایکٹ پاس کیا کہ قرآن کریم کوسکولوں میں ترجمے کے ساتھ پڑھایا جائے گا جبکہ نکاح نامے کا قانون بھی متفقہ طورپرپاس کیا۔
چودھری پرویز الہیٰ نے مزید کہا کہ منشیات کے حوالے سے بڑی پریشانی ہے کہ نئی نسل کدھرجارہی ہے،نریندرمودی کی حکومت میں مسلمانوں کے ساتھ برا سلوک ہورہا ہے، ہریانہ میں مسلمان نمازادا نہیں کرسکتے، اجمیرکے مسلمانوں نے تسلیم کیا کہ ان کے بڑوں نے بھارت میں رہ کرغلطی کی۔
سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ حکومت کےاتحادی ہیں،فائدہ اورنقصان مشترکہ ہوگا،ملک کی بہتری رواداری کی سیاست میں ہے،ایک دوسرے کو برداشت کرناہوگا، نئے بلدیاتی قانون میں 95فیصد کام ٹھیک ہوگیا، چینی پرسٹےبازی کرنے والوں کےخلاف قانون لایاجائے،آئین کے مطابق تمام اسمبلیاں قانون سازی کرسکتی ہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو1122خدمت کے حوالے سے بہترین ادارہ ہے، موجودہ حکومت کوکہا تھا ریسکیو1122کوفنڈزدیں بیڑہ غرق ہورہا ہے، مجھے بتایا گیا کہ سٹینڈنگ کمیٹی میں افسران توپیش ہی نہیں ہوتے، یہ نوبت آنے پرسب افسران کوکہا اگرکام نہیں کریں گے توقانون کے تحت ایک ماہ سے لیکرتین ماہ تک سزا دے سکتے ہیں، جب افسران کوسمجھایا توان کوچارپہیے لگ گئے، اس عمل سے عثمان بزدارحکومت کوفائدہ ہوا۔