لاہور:(دنیا نیوز)موٹرسائيکل چوروں نے ڈی آئی جی آپریشن آفس کی سکیورٹی کا پول کھول دیا اور آفس کے اندر داخل ہو کر نئی موٹر سائیکل لیکر فرار ہو گئے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے باوجود بھی سٹی ڈویژن پولیس چورکو گرفتار نہ کر سکی۔
موٹر سائیکل چوروں نے ڈی آئی جی آپریشن آفس کو بھی نہ بخشا، موٹر سائیکل چور ڈی آئی جی آپریشن آفس کے اندر سے موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے۔ڈی آئی جی آپریشن آفس میں تعینات سنئیر کلرک وقار انور کی نئی ون ٹو فائیو موٹرسائيکل چور لیکر فرار ہو گئے۔
موٹرسائيکل سائیکل چور کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی جس کے مطابق چور چہل قدمی کے انداز سے ڈی آئی جی آفس کے اندر داخل ہوتا ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق نئی ون ٹو فائیو موٹرسائيکل چوری کرتا ہے اور فرار ہو جاتا ہے۔ فوٹیج میں چور کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے ۔
دروازے پر پولیس اہلکار ہونے کے باوجود بھی چور موٹرسائيکل لیکر فرار ہو گیا۔موٹرسائيکل چور نے ڈی آئی جی آپریشن آفس کی سکیورٹی پر سوالیہ نشان چھوڑ دیئے ہیں کہ اتنی سخت سکیورٹی میں ڈی آئی جی آپریشن آفس سے موٹرسائيکل چوری کیسے ہو ا۔
پولیس تاحال موٹرسائيکل چور کا سراغ نہ لگا سکی جبکہ واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔