لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل، آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب عامر جان بھی شریک ہوئے۔
ملاقات میں وزیرِ اعلی نے وزیراعظم کو صوبے کی سیاسی صورتحال، انتظامی امور اور پنجاب بھر میں جاری ذخیرہ اندوزوں کے خلاف جاری آپریشن پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ملاقات میں پنجاب میں امن و امان کی صورتحال اور گورننس کی بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی جبکہ وزیرِ اعظم نے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے مزید بہتری لانے کی ہدایات جاری کیں۔