لاہور: (دنیا نیوز) بزدار حکومت کا ایمرجنسی سروسز کی تیز رفتار فراہمی کے لئے ایک اور بڑا اقدام، وزیراعلیٰ پنجاب نے ریسکیو 1122 موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کر دیا۔
وزیراعلیٰ آفس میں ریسکیو 1122 موبائل ایپلی کیشن کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ عثمان بزدار نے بٹن دبا کر ایپلی کیشن کو لانچ کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 موبائل ایپلی کیشن سے ایمرجنسیز کو بروقت رسپانس کرنے میں مدد ملے گی، ریسکیو سروس اب تک ایک کروڑ سے زائد ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیو کرچکی ہے، پنجاب کے دور درازعلاقوں میں ریسکیو ائیر ایمبولینس جلد شروع کر دی جائے گی۔