لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزار نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کا تحفظ اور آئین کی بالا دستی تحریک انصاف کا نصب العین ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انسانی حقوق کے تحفظ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ انسانی حقوق کا تحفظ کسی بھی ملک کی سماجی، معاشرتی اور اقتصادی ترقی کیلئے ناگزیر ہے، شہریوں کے حقوق کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، آئین پاکستان کے تحت تمام شہریوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں، دین اسلام میں انسانی حقوق کی پاسداری پر زور دیا گیا ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ نے پوری انسانیت کیلئے انسانی حقوق کا ابدی اور لافا نی پیغام دیا ہے، نئے پاکستان میں سب کو برابر کے حقوق حاصل ہیں، آج انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات پر موثر انداز میں عملدرآمد یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔