دسمبر 2021: مختلف ممالک کو برآمدات میں کمی

Published On 04 January,2022 05:47 pm

اسلام اباد:(دنیا نیوز)دسمبر 2021 میں پاکستان کی جانب سے مختلف ممالک کو برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

وزارت تجارت نے مختلف ممالک کے ساتھ برآمدات کے اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں جس کے مطابق سعودی عرب، افغانستان، روس، برطانیہ اور جرمنی کو برآمدات میں کمی ، امریکہ، چین ہالینڈ ، سپین ، سری لنکا ، قزاقستان کیلئے برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ امریکہ کیلئے برآمدات میں 43 فیصد کا اضافہ ہوا۔

دستاویز کے مطابق چین کیلئے 25 فیصد اور ہالینڈ کیلئے برآمدات میں 17 فیصد کا اضافہ، دسمبر 2021 میں قزاقستان کیلئے برآمدات میں 229 فیصد کا اضافہ، سالانہ بنیاد پر تھائی لینڈ کو دسمبر میں برآمدات 278 فیصد بڑھیں، دسمبر 2021 میں سپین کیلئے برآمدات میں 29 فیصد کا اضافہ ہواجبکہ بنگلہ دیش کیلئے پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں 70 فیصد کا اضافہ ہوا ریکارڈ کیا گیا ۔

وزارت تجارت کے اعدادوشمار کے مطابق افغانستان کیلئے ملکی برآمدات میں دسمبر کے دوران 34 فیصد کی کمی ہوئی ، سعودی عرب سے برآمدات میں 9 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ، روس کیلئے پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں 30 فیصد کمی ہوئی ، دسمبر 2021 میں گزشتہ سال کی نسبت جرمنی کیلئے برآمدات میں 15فیصد کم ہوئیں۔

دسمبر2021 میں پلاسٹک کی برآمدات 70 فیصد مچھلی اور اسکی مصنوعات کی برآمدات 64 فیصد بڑھیں ، دسمبر میں سیمنٹ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 45 فیصد اضافہ ہوا ، سالانہ بنیادوں پر جرسیوں کی برآمد میں 55 فیصد اضافہ ہوا۔
 

Advertisement