لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں مسلسل دوسرے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 5 امریکی ڈالر کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک ہزار 825 ڈالر ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت ایک لاکھ 26 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔
اُدھر 10 گرام سونے کی قدر 86 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 8 ہزار 282 روپے ہو گئی ہے۔