لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 11 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت ایک ہزار 818 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور،کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 25 ہزار 700 روپے ہوگئی۔
اُدھر 10گرام سونےکی قدر 258 روپےکم ہوکر ایک لاکھ 7 ہزار 767 روپے ہو گئی ہے۔