لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر مندی ریکارڈ کی گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 47 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 178 روپے 51 پیسے سے بڑھ کر 178 روپے 98 پیسے ہو گئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today:https://t.co/NICBJkXUWu pic.twitter.com/7cJ95HvBsr
— SBP (@StateBank_Pak) March 14, 2022
دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث 286.44 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 43366.89 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.66 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 4 کروڑ 32 لاکھ 6 ہزار 272 شیئرز کا لین دین ہوا۔