لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں تیزی سے کمی آنے لگی۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 42 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت 1925 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 1350 روپے کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 29 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر ایک لاکھ 10 ہزار 768 روپے ہوگئی ہے۔