آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی، ڈالر کی قدر میں کمی، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

Published On 25 April,2022 05:28 pm

کراچی:(دنیا نیوز) آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے باعث اسٹاک اور کرنسی کی قدر میں بہتری دیکھی گئی، انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔

آئی ایم ایف سے کامیاب مذاکرات کے اثرات پاکستانی کیپیٹل اور فاریکس مارکیٹ پر مثبت پڑے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر 70 پیسے کمی سے 186روپے 5 پیسے پر بند ہوا جبکہ اسٹاک مارکیٹ کا 100انڈیکس 520 پوائنٹس اضافے سے 46 ہزار 73 پوائنٹس پر بند ہوا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حکومت کو آنے والے وقت میں سخت فیصلے کرنا پڑینگے جو کہ معیشت کی بحالی کے لیے ضروری ہیں، روپے کی قدر اور اسٹاک مارکیٹ میں بہتری حکومتی پالیسیوں سے بھی مشروط ہے۔
 

Advertisement