بجلی مزید 57 پیسے فی یونٹ مہنگی

Published On 10 May,2022 06:57 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عوام کے لیے بُری خبر ہے، بجلی مزید 57 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق عوام پر بجلی بم گرا دیا گیا، سہ ماہی ایڈجسٹمںٹ کی مد میں بجلی 57 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی، یہ اضافہ مالی 2021 -22ء کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ اضافے کا اطلاق کے الیکڑک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

نیپرا نے حتمی نوٹیفکیشن کے لیے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے، فیصلے سے صارفین پر 14 ارب 33 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔ بجلی صارفین کو 3 ماہ میں اضافی ادائیگیاں کرناہوں گی، بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں یکم جون سے شروع کی جائیں گی۔
 

Advertisement