کراچی والوں کے لئے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری

Published On 04 April,2022 04:32 pm

کراچی:(دنیا نیوز) نیپرا نے کراچی والوں کیلئے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک ماہ کیلئے بجلی ایک روپے 29 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کی فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 3 روپے 45 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی۔

سماعت کے بعد نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے بجلی ایک روپے 29 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی، تاہم تفصیلی فیصلہ اور نوٹفیکیشن بعد میں جاری کیا جائے گا۔

نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک نے بجلی 3 روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرائی تھی لیکن ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے مطابق کے الیکٹرک کے لئے بجلی کی قیمت میں اضافہ ایک روپے 29 پیسے فی یونٹ بنتا ہے۔

دوران سماعت چیئرمین نیپرا نے سوال کیا کہ کیا کے الیکٹرک کا سوئی سدرن سے گیس معاہدہ ہوا؟ کیا کے الیکٹرک کوئی اضافی بجلی لوڈ شیڈنگ تو نہیں کر رہی؟ جس پر کے الیکٹرک حکام نے جواب دیا نہیں ایسا نہیں صرف ایک دن میں آدھے گھنٹے تک کا مسئلہ بنا تھا-
 

Advertisement