کراچی: (دنیا نیوز) گذشتہ چھ ماہ کے دوران کے الیکٹرک کے ترسیلی نظام میں بہتری سے نقصانات میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
جولائی سے 2021 کے دوران کے الیکٹرک کے نقصانات 13 فیصد رہ گئے جبکہ جولائی سے دسمبر 2020 کے دوران ترسیلی نظام کے نقصانات 14 اعشاریہ 9 فیصد تھے۔ گذشتہ چھ ماہ کے دوران کے الیکٹرک نے 8732 گیگا واٹ کے بل بھیجے جبکہ جولائی تا دسمبر 2020 میں 8344 گیگا واٹ کے بل بھیجے گئے تھے۔
چھ ماہ کے دوران کے الیکٹرک نے 900 میگاواٹ کے آٰر ایل این جی منصوبے میں پیش رفت بھی کی ہے جس میں سے ایک یونٹ مکمل بھی ہوچکا ہے ، اس کے علاوہ نیشنل گرڈ پر 500 کلو واٹ کے منصوبے پر کام جاری ہے۔ کے الیکٹرک نیشنل گرڈ سے اضافی 1100 میگاواٹ بجلی خرید سکے گا، دوسری جانب دھابیجی گریڈ سٹیشن پر بھی 220 کلو واٹ کے منصوبے پر کام جاری ہے۔