اسلام آباد:(دنیا نیوز) نیپرا کی جانب سے بجلی 99 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی۔
نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق بجلی مالی سال 2021 کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے ۔
بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق یکم فروری 2022 سے ہوگا ، کمی سے صارفین کو 22 ارب 48 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمی کا ریلیف 3 ماہ کیلئے ملے گا ، اطلاق لائف لائن، پروٹیکڈ اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا ۔