کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں بجلی صارفین کے لئے خوشی کی خبر ہے، نیپرا نے دسمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 59 پیسے فی یونٹ سستی کر دی، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نیپرا میں کے الیکٹرک کی جانب سے ایک روپے 80 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی گئی تھی جس پر دو فروری کو نیپرا نے سماعت کی اور فیصلہ محفوظ کرلیا، نیپرا نے آج نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے بجلی دو روپے انچاس پیسے سستی کرنے کی ہدایت کردی۔
کمی کا اطلاق صرف مارچ کے مہینے کے بلوں پر ہوگا، تیس سو تک یونٹ استعمال کرنے والےصارفین بھی مستفید نہیں ہوسکیں گے۔