کراچی میں اشیائے خورو نوش کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، انتظامیہ قابو پانے میں ناکام

Published On 11 May,2022 09:44 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں انتظامیہ قیمتوں پر قابو پانے میں ناکام ہو گئی۔ شہر بھر میں منافع خوروں کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔ اشیائے خورو نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، شہری پریشان ہیں۔

پہلے ہی بیروزگاری اور کم آمدنی نے تنگ کر رکھا ہے ، اوپر سے بدترین مہنگائی کے دور میں منافع خوروں نے عوام کو مزید جکڑ لیا۔ کراچی کی مختلف مارکیٹس میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں زیادتی کے سبب شہری پریشان رہنے لگے۔ چکن کے ریٹس اونچے، 550 سے لے کر 600 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

شہری کہتے ہیں صوبائی حکومت ہو یا وفاقی، کسی کو عوام کی پرواہ نہیں، سب کرسی کی سیاست میں مصروف ہیں۔

لیموں ایک ہزار روپے کلو کے حساب سے مارکیٹ میں فروخت ہو رہا ہے۔ منافع خوروں کی من مانی اپنی جگہ لیکن انتظامیہ کی نا اہلی بھی قیمتوں میں اضافے کا بڑا سبب ہے۔
 

Advertisement