پیپلزپارٹی کا 15 مئی کو کراچی میں جلسے کا اعلان

Published On 07 May,2022 04:04 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی نے 15 مئی کو کراچی میں جلسے کا اعلان کر دیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری خطاب کرینگے۔

صوبائی وزیرمحنت سعید غنی نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کی نااہل حکومت گرانے کی تحریک کی قیادت کی تھی۔۔ 15 مئی کو کراچی میں جلسہ کریں گے فی الحال جگہ کا تعین نہیں ہوا۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پریس کانفرنس میں بھی کچھ اداکاراورپسند کے صحافی بلائے جاتے ہیں۔ بلاول بھٹو نے 27 فروری سےلانگ مارچ شروع کیا اور کہا کہ الیکشن کرواو۔ عمران خان نے عدم اعتماد پرکہاکہ میں شکراداکرتا ہوں یہ سب اکٹھے ہوئے ہیں میں اللہ کاشکراداکرتاہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل رہی اگر عدلیہ افواج اور دیگر اداروں نے اپنا آئینی کردار ادا کیا تو ہمیں اس کو سراہنا چاہئے۔ ایک کروڑ نوکریاں پچاس لاکھ گھربنانے کی باتیں کی چینی، آٹا، آئل، مالم جبا، بی آرٹی سمیت کئی اداروں کے سکینڈل اس کے ہیں۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ کیاعوام عدلیہ سیاستدانوں سمیت سب غدارہیں۔ عمران خان اس ملک کے لئے سب سے بڑا سیکیورٹی تھریث ہے۔ عمران خان نے 66 سالا زندگی میں اتنانہیں کمایاجتنا وزیرآعظم بننے کے پہلے دوماہ میں کمایا۔
 

Advertisement