جامعہ کراچی دھماکا: چینی اساتذہ کی آخری رسومات ادا، وزیراعلیٰ، ڈی جی رینجرز کی شرکت

Published On 09 May,2022 06:10 pm

کراچی: (دنیا نیوز) جامعہ کراچی میں خود کش دھماکے میں ہلاک ہونے والے چینی اساتذہ کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔ آخری رسومات میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ، قائم مقام وی سی جامعہ کراچی سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

26 اپریل کو جامعہ کراچی میں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے باہر خود کش حملے کے نتیجے وین میں سوار تین چینی شہریوں سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ چھیپا سرد خانے میں چینی باشندوں کے لاشیں چینی اعلیٰ حکام کے حوالے لاشیں کی گئیں۔

چھیپا سرد خانے کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے.ہلاک ہونے والے چینی اساتذہ کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔ آخری رسومات میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ، قائم مقام وی سی جامعہ کراچی، چائینز حکام سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی.اس دوران سندھ پولیس کے دستے کی جانب سے چینی اساتذہ کو سلامی بھی پیش کی گئی۔

اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، کراچی یونیورسٹی میں گزشتہ ماہ چینی زبان سکھانے پر مامور اساتذہ کو لے کر وین ڈیپارٹمنٹ میں جارہی تھی کہ گیٹ پر گھات لگائے کھڑی خاتون حملہ آور نے خود کو اُڑا لیا۔ خوفناک دھماکے کے بعد وین میں آگ لگ گئی تھی، حملے میں چار افراد ہلاک جبکہ رینجرز اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔
 

Advertisement