پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کے ہوش اڑا دیئے،زندہ مرغی صرف ایک ہفتے کے دوران 311 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ،شہری کہتے ہیں حکومت قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہے۔
بڑھتی مہنگائی نے پشاور کے شہریوں کے ہوش اڑا دیئے ، سفید پوش طبقہ شدید پریشانی سے دو چار ہو گیا۔ زندہ مرغی نے ٹرپل سینچری مکمل کرلی ہے، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران نرخ فی کلو 316 روپے تک پہنچ گئے، شہریوں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ،حکومت مہنگائی کو کم کرنے کے دعوئوں کے علاوہ کچھ نہیں کررہی۔
تاجروں اور دکانداروں کے مطابق مرغی کی فارمنگ میں کمی کے باعث نرخ بڑھے ہیں جبکہ فیڈ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ چکن فیڈ کی فی بوری کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک بوری کی قیمت 4300 سے بڑھ کر اب 4500 سو روپے ہوگئی ہے۔