پشاور : فائرنگ کے مختلف واقعات، میڈیکل کے طالبعلم سمیت 5 افراد جاں بحق

Published On 16 May,2022 09:20 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں میڈیکل کے طالبعلم سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کےمطابق پشاورکےعلاقےریگی میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

دوسرا واقعہ شرقی کے علاقے میں پیش آیا جہاں فائرنگ کے نتیجے میں میڈیکل کا طالبعلم جاں بحق ہو گیا۔

تیسرا واقعہ بہادر کلے کے علاقے میں پیش آیا جہاں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے۔
 

Advertisement