شمالی وزیرستان: ریسٹورنٹ کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

Published On 14 May,2022 11:17 pm

میرانشاہ: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں ایک ریسٹورنٹ کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے باعث 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق رات دس بجے کے قریب میران شاہ کے ایک مقامی ریسٹورنٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں چار مقامی افراد گل نائب، نصراللہ، غالب دین اور چھوٹا بچہ ذوالقرنین جاں بحق ہو ہے جبکہ نیک دراز نامی ایک شہری زخمی ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق تمام افراد کو ہیڈکوارٹر ہسپتال میرانشاہ منتقل کردیا گیا ہے اور واقعے کی تفصیلات معلوم کی جارہی ہے۔
 

Advertisement