کراچی:(دنیا نیوز) ضلع کیماڑی میں موچکو پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے انوکھی قسم کی ویڈ نامی منشیات برآمد کرلی۔
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق اڑھائی کلو برآمد منشیات کی مالیت ایک کروڑ 70 لاکھ روپے ہے، منشیات فروش ڈیلر شہروز کو گرفتار کیا گیا ہے۔
فدا حسین جانوری کا مزید کہنا تھا کہ ویڈ نامی منشیات مقامی سطح پر گھروں میں پودا لگا کر تیار کی جاتی ہے، انتہائی خطرناک منشیات تیزی سے نوجوان نسل میں پھیل رہی تھی، ویڈ کے پودے سے منشیات حاصل کرنے کے لیے اسے مخصوص ٹھنڈے درجہ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ خطرناک نشہ ہے، نوجوان نسل کثرت سے استعمال کر رہی ہے، ملزمان اپنے کارندوں کی مدد سے منشیات تعلیمی اداروں میں سپلائی کرتے ہیں، ایک گرام منشیات کی مالیت 7 ہزار روپے ہے۔