پشاور:(دنیا نیوز) نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس انسپکٹر سحر گل خان شہید ہوگئے۔
پشاور کے تھانہ انقلاب کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے سحر گل خان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار موقع پر جاں بحق ہوگئے، ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، فائرنگ سے شہید انسپکٹر کی نماز جنازہ پشاور کے ملک سعد شہید پولیس لائن میں کی گئی۔
ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فورس، کمانڈنٹ ایف آر پی، سی سی پی او محمد اعجاز خان، کمشنر پشاور ڈویژن، ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید، 102 بریگیڈ آرمی آفیسرز، میئر پشاور اور اعلیٰ پولیس افسران نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔