گجرات:(دنیا نیوز) خواصپور چوک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق ہوگیا۔
گجرات پولیس کے مطابق سب انسپکٹر میاں افضال کو سابقہ دشمنی کی بنیاد پر قتل کیا گیا ہے، سب انسپکٹر اور ان کے بیٹے کانسٹیبل ایاز پر قتل کا مقدمہ درج تھا، ایک سال قبل احسن وڑائچ نامی شخص کو قتل کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق مقتول آج ڈی ایس پی لالہ موسیٰ کے آفس قتل کیس کی انکوائری سے واپس جارہے تھے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔