سپین پلٹ دو بہنیں نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل

Published On 20 May,2022 11:31 pm

گجرات: (دنیا نیوز) سپین پلٹ دو بہنوں کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والی دو بہنوں کی عروج عباس اور انیسہ عباس کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔ دونوں بیرون ملک سے پاکستان آئی ہوئی تھیں، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق لڑکیوں کو مبینہ طور پر ان کے چچا نے رشتہ کے تناز عہ پر فائرنگ کر کے قتل کیا۔
 

Advertisement