کراچی: (دنیا نیوز) پولیس نے دعا زہرا کا نکاح پڑھانے والے قاری حافظ غلام مصطفی کو حراست میں لے لیا۔
کراچی سے لاہور آنے والی دعا زہرا اغواء کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، دعا زہراء اغوا کے نکاح خوان قاری حافظ غلام مصطفی کو حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس کے مطابق قاری غلام مصطفی حسن مارکیٹ نیو سمن آباد لاہور کا رہائشی ہے، نکاح خواں نے دعا زہرا کا بوگس نکاح پڑھایا تھا ،سمن آباد پولیس نےتفتیش کے لئے قاری کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔