گجرات: سپین پلٹ بہنوں کے قتل کی لرزہ خیز واردات میں بھائی اور چچا ملوث نکلے

Published On 22 May,2022 12:29 pm

گجرات: (دنیا نیوز) گجرات میں سپین پلٹ دو بہنوں کے قتل کی لرزہ خیز واردات میں سگا بھائی اور چچا ملوث نکلے، پولیس نے مرکزی ملزمان سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ڈی پی او عطا الرحمان کے مطابق دونوں بہنوں کا اپنے چچا زاد اور ماموں زاد سے نکاح ہوا تھا جس سے وہ خوش نہیں تھیں۔ دونوں بہنوں کو دھوکے سے تین روز قبل سپین سے پاکستان بلایا گیا، انہیں منانے کی کوشش کی جب نہ مانیں تو پہلے دونوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پھر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے شہر یار ، حنیف سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ دونوں بہنوں کے قتل کا وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی نوٹس لیا تھا ۔
 

Advertisement