کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں سٹریٹ کرائم کی وارداتیں عروج پر پہنچ گئیں، گلزار ہجری سکیم 33 میں ڈکیتی کی واردات کی فوٹیج سامنے آ گئی۔ شہر میں سٹریٹ کرائم سمیت دیگر واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ سچل تھانے کی حدود سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔
کراچی کے علاقے گلزار ہجری سکیم 33 روفی میں سپر سٹور پر ڈکیتوں نے دھاوا بولا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئیم 4 ملزمان دکان کے کیش کاونٹر سے ڈھائی لاکھ روپے لیکر فرار ہو گئے، مسلح ملزمان کو خریداروں سے بھی لوٹ مار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک شہری دکان سے بھاگنے میں کامیاب ہوگیا۔
اورنگی ٹاؤن میں 20 مئی کو ڈکیتی مزاحمت پر زخمی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ بلدیہ گلشن غازی میں ذاتی دشمنی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت 80 سالہ شیریں زادہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول پراپرٹی ڈیلر تھا۔ موٹرسائکل سوار ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔
سچل کے علاقے ہاشم آباد ہاؤسنگ سوسائٹی نالے سے ایک شخص کی ہاتھ پاؤں بندھی کئی روز پرانی لاش ملی، لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ادھر گلستان جوہر بلاک 18 میں نامعلوم گاڑی کی موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا، لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔