لاڑکانہ:(دنیا نیوز) کچے کے علاقے میں پرانی دشمنی کے باعث فائرنگ کے نتیجے میں شوہر، بیوی اور بچے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے کچے کے علاقے گاؤں حمزہ جتوئی میں پرانی دشمنی کے باعث دوگروہوں میں ہونے والے فائرنگ کے نتیجے میں شوہر امین، بیوی سہنی، 3 سالہ بیٹا احسان جتوئی اور امتیاز موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جس کے باعث علاقے کہ صورت حال کشیدہ ہوگئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچی اور لاشوں کو چانڈکا میڈیکل ہسپتال پہنچایا۔
پولیس کے مطابق جتوئی برادری میں جاری پرانے تنازعے کے باعث واقعہ پیش آیا، واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔