سی ٹی ڈی کی کارروئی، ڈکیت گینگ کا کارندہ گرفتار

Published On 26 May,2022 02:51 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کا اہم کارندہ گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزم شاہ میر علی نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ پولیس اہلکار کو قتل کیا، ملزم کو لوٹ مار کرتے دیکھ کر پولیس اہلکار نے فائرنگ کی تو اسے قتل کردیا گیا۔

سی ٹی ڈی کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کے 2 ساتھیوں مزمل اور فیصل کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں، ملزمان کا نیٹ ورک کافی عرصے سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرتا آرہا ہے۔

 

Advertisement