اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت کو بجٹ اخراجات پورے کرنے کے لیے نئے بجٹ میں نان ٹیکس ذرائع سے 1600 ارب روپے سے زائد ملنے کی توقع ہے۔
حکومت نے نئے بجٹ میں نان ٹیکس کی مد میں 1626 ارب روپے حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا ہے، اس میں پٹرولیم لیوی 550 ارب روپے، گیس ڈویلپمنٹ سرچارج کی مد میں 40 ارب، تیل و گیس کی رائلٹی سے 116 ارب، ایل پی جی پر لیوی سے 8 ارب روپے جبکہ خام تیل کی رائلٹی سے 35 ارب روپے شامل ہیں۔
وفاقی حکومت نے بجٹ میں جی آئی ڈی کی مد میں 2 ارب روپے، سٹیٹ بینک کے منافع سے 200 ارب روپے ڈیونڈ اور سود سے 245 ارب کی آمدن کا تخمینہ لگایا ہے، اسی طرح پاسپورٹ کی فیس سے 35 ارب، یو این آر او کی مد میں 45 ارب اور دیگر نان ٹیکس ذرائع سے 98 ارب روپے کی آمدن کا تخمینہ ہے۔